کراچی کیلئے بجلی ایک بار پھر سستی ہونے کا امکان
کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک بار پھر سستی ہونے کا امکان ہے، کےالیکٹرک نے بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔
ذرائع کے مطابق درخواست اپریل2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے، نیپرا کی جانب سے کےالیکڑک کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق نیپراکی من وعن منظوری پر 7 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے ری فنڈ بنے گا۔
خیال رہے کہ نیپرا نےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کےلیےبجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، کے الیکٹرک کے لیےمارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔
واضح رہے کہ مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک نے5.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔












لائیو ٹی وی