حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 1018 ارب روپے مختص کردیے

شائع June 12, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 1018 ارب روپے مختص کردیے، صوبائی حکومت مالی سال 26-2025 کیلئے کل پیش کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا ہے جس کے لیے 26-2025 کے بجٹ میں 1018 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 520 اور ضلعی ترقیاتی بجٹ کیلئے55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی بجٹ میں تعلیم کیلئے102 ارب 79 کروڑ اور صحت کیلئے45 ارب 37 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آبپاشی کیلئے83 ارب 95 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ 26-2025 میں ترقیاتی بجٹ میں بلدیات کیلئے143ارب 21 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ورکس اینڈ سروسزکیلئے 143 ارب 21 کروڑ روپے روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ کے لیے غیرملکی فنڈز سے 366 ارب روپے ور وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 76 ارب روپے ملیں گے ، جبکہ سندھ کا غیرترقیاتی بجٹ 2 کھرب روپے کا ہوگا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

بجٹ میں 3642 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 400 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ 3161 نامکمل ترقیاتی منصوبوں کیلئے331 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

آئندہ بجٹ میں 481 نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 119 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 1350 منصوبوں پر 100فیصد رقم جاری کی جائے گی۔

اس سال کی رقم منتقلی پر آئندہ ترقیاتی پروگرام 1264 ارب روپےکا ہوجائےگا، رواں سال ترقیاتی بجٹ 1165 ارب روپے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025