• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

ایران میں حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں، سعودی فرمانروا

شائع June 14, 2025
— فائل فوتو: اے ایف پی
— فائل فوتو: اے ایف پی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کی ہیں کہ ایران میں حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں، انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان نے جمعے کو سعودی حکام کو ہدایت کی کہ مملکت میں پھنسے ہوئے ایرانی حجاج کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے جب تک کہ ان کے لیے بحفاظت وطن واپسی ممکن نہ ہو۔

یہ ہدایت اسرائیلی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف صبح سویرے فضائی حملوں کے فوراً بعد سامنے آئی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات سمیت دیگر مقامات پر حملے کیے جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 78 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

بعد ازاں، ایران نے ان حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ایرانی حجاج کو مدد فراہم کرنے کا منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کو پیش کیا۔

اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ کو ان کی تمام ضروری امداد کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر سال ہزاروں ایرانی زائرین حج کے لیے سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں، اس سال دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زیادہ حجاج نے فریضہ حج ادا کیا۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی جانب سے تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر بدلہ لیا گیا جس سے اس جنگ کے مزید بڑھنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025