• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیرقانونی قرار دے دیا

شائع June 14, 2025
برنی سینڈرز امریکی تاریخ میں کانگریس کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے آزاد رکن ہیں — فائل فوٹو: این پی آر
برنی سینڈرز امریکی تاریخ میں کانگریس کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے آزاد رکن ہیں — فائل فوٹو: این پی آر

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے ایران پر غیر قانونی یکطرفہ حملہ مکمل جنگ کے خطرے کو جنم دے رہا ہے۔

یو ایس سینیٹ کمیٹی برائے صحت، تعلیم، لیبر اور پنشن کے رکن برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کے حملے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی سفارتی کوششوں کو براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اتوار کے روز مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، لیکن نیتن یاہو نے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ ہمیں (امریکا کو) نیتن یاہو کی ایک اور جنگ میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ برنی سینڈرز امریکا میں طویل عرصے سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، وہ امریکا کی بیرون ملک جنگوں میں شرکت کے ناقد رہے ہیں، خصوصاً ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد امریکا سے برنی سینڈرز کی جانب سے اسرائیل کی مخالفت پہلی نمایاں آواز ہے۔

برنی سینڈرز اس وقت امریکی سینیٹ میں مسلسل چوتھی بار منتخب ہوکر آئے ہیں، انہوں نے 2024 کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کی تھی، اس سے قبل وہ ایوانِ نمائندگان میں 16 سال خدمات انجام دے چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ امریکی تاریخ میں کانگریس کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے آزاد رکن بن چکے ہیں۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے امریکی متوسط طبقے کے سکڑنے اور آمدنی و دولت کے بڑھتے ہوئے فرق پر توجہ مرکوز رکھی ہے، سینیٹ کی کمیٹی برائے امورِ سابق فوجی کے چیئرمین کی حیثیت سے، سینڈرز نے 2014 میں وی اے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اصلاحات سے متعلق قانون سازی منظور کروائی تھی۔

کانگریشنل کوارٹرلی نے کہا کہ وہ واشنگٹن کی زہریلی جماعتی تقسیم کو عبور کرنے اور برسوں میں سب سے اہم معاہدوں میں سے ایک کو طے کرنے“ میں کامیاب رہے۔

آج بھی سینڈرز سابق فوجیوں کی کمیٹی کے رکن ہیں اور سینیٹ کی ہیلتھ، ایجوکیشن، لیبر، اور پنشن کمیٹی کے رینکنگ ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کے گزشتہ اجلاس میں وہ چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025