• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

اسرائیلی صدر، وزیراعظم کا بیت یام میں ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ علاقے کا دورہ

شائع June 15, 2025
اس علاقے میں درجنوں گھر ایک ہی میزائل سے مکمل طور پر تباہ ہوئے
—فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
اس علاقے میں درجنوں گھر ایک ہی میزائل سے مکمل طور پر تباہ ہوئے —فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

اسرائیل کے صدر اسحٰق ہرزوگ اور وزیراعظم نیتن یاہو نے بیت یام شہر میں ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے صبح سویرے بیت یام کے رہائشی عمارت پر ایرانی میزائل حملے کی جگہ کا دورہ کیا، جہاں 6 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

نیتن یاہو کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

صدر اسحٰق ہرزوگ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں ابھی بھی عمارت کے 3 مزید مکینوں کی تلاش جاری ہے۔

ہرزوگ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دورے کے دوران کہا کہ اس علاقے میں درجنوں گھر ایک ہی میزائل سے مکمل طور پر تباہ ہوئے، جو ایران کی جانب سے ایک ظالمانہ اور خوفناک حملے میں پورے ملک پر داغے گئے۔

صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 دن میں 13 اسرائیلی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں مختلف عمر کے لوگ، بچے، بالغ، بزرگ اور نئے تارکینِ وطن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل یہ نہیں دیکھتے کہ کوئی یہودی ہے، مسلمان ہے، عیسائی ہے یا اسرائیلی معاشرے کے کسی اور حصے سے تعلق رکھتا ہے۔

ہرزوگ نے کہا کہ یہ اسرائیل کی تاریخ کا ایک بہت اہم لمحہ ہے، ہمیں وہ جذباتی اور ذہنی استقامت دکھانا ہوگی جو ہمیشہ سے ہماری پہچان رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025