• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

ایرانی جوہری پروگرام کو قابو میں رکھنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

شائع June 15, 2025
— فائل فوٹو: بی بی سی
— فائل فوٹو: بی بی سی

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے کہ تہران کا جوہری پروگرام اسرائیل اور یورپ کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے تاہم اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع میں شدت کو روکنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے ریڈیو آر ٹی ایل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام اسرائیل کی سلامتی کے لیے اور اس سے آگے یورپ کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے، ہم ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ اس خطرے کو روکنے اور قابو میں رکھنے کا بہترین طریقہ سفارت کاری ہی ہے۔

اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفُل نے کہا کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کیلئے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر فوری بات چیت کیلیے تیار ہیں، ۔

مشرق وسطیٰ کے دورے پر موجود ویڈفُل نے کہا کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہ بھی یاد دلایا کہ ایران پہلے ہی تعمیری بات چیت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے ہفتے کی شب جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اب بھی ممکن ہے، جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ ایران اس پیشکش کو قبول کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا اس تنازع کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کے لیے یہ ایک اہم شرط ہے کہ ایران خطے، اسرائیل یا یورپ کے لیے کوئی خطرہ نہ بنے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025