اسرائیل کا دفاعی نظام ایران کے میزائل حملے کے سامنے جھک گیا، نیتن یاہو کا اعتراف

شائع June 15, 2025
نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا تھا جیسے بارود بھری بس ٹکرانے والی ہو
—فوٹو:اسکرین گریب/ٹیلیگراف
نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا تھا جیسے بارود بھری بس ٹکرانے والی ہو —فوٹو:اسکرین گریب/ٹیلیگراف

اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام ایران کے نئے میزائل حملے کے سامنے جھک گئے، ایرانی میزائلوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے بارود سے بھری ایک بس اسرائیل کے شہر سے ٹکرانے والی ہو۔

برطانوی اخبار ’ دی ٹیلیگراف’ کی رپورٹ کے مطابق یہ الفاظ بینجمن نیتن یاہو نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں کہے، جو ہفتے کے اختتام پر ان کے ملک پر داغے گئے تھے۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق، تہران جمعہ سے اب تک اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغ چکا ہے۔

ان میں سے کئی میزائل اسرائیل کے مشہور فضائی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے گزرے، جس کے بعد فوج کو عوام کو خبردار کرنا پڑا کہ یہ دفاعی نظام ’ناقابلِ تسخیر‘ نہیں ہے۔

تل ابیب کی سڑکوں پر تباہی کے مناظر نے اس نظام پر تشویش پیدا کر دی ہے، جسے ناقابلِ تسخیر سمجھا جاتا تھا، جس میں تھاڈ اور آئرن ڈوم جیسے نظام شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025