پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب اسرائیلی حملے میں شہید

شائع June 16, 2025
— فوٹو: ایران میڈیا
— فوٹو: ایران میڈیا

پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب حسن محقق اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی ’ایران پریس‘ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ تہران میں آج ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پاسدران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب شہید ہوگئے ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ریاست نے ایک بار پھر اسلامی ایران کے خلاف اپنی جارحیت اور دشمنی جاری رکھتے ہوئے آج رہائشی علاقوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی ناپاک اور دہشت گردانہ عزائم ظاہر کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تہران میں آج ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی سمیت ان کے نائب حسن محقق، اور محسن باقری شہید ہوگئے ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے جنگجوؤں نے ’آپریشن وعدہ صادق تھری‘ کے تحت اسرائیلی ریاست کے مجرمانہ جرائم کے خلاف جوابی کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے صہیونی ریاست کے انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بنایا۔

آئی آر جی سی کا کہنا تھا کہ اسرائیل حکومت کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس جعلی حکومت کے مکمل خاتمے تک اس کے اہم مفادات کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس سے قبل، پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایرو اسپیس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کیے تھے۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہدا میں کمانڈرز محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری شامل ہیں۔

یہ تمام کمانڈرز جمعہ کی علی الصبح تہران میں اسرائیلی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025