• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

’اسرائیل اہم ایرانی شخصیات کے قتل کیلئے موبائل فون ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے‘

شائع June 16, 2025
تہران میں سیاسی اور حکومتی عہدیداروں سے موبائل فونز کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے — فائل فوٹو: کیسپرکی
تہران میں سیاسی اور حکومتی عہدیداروں سے موبائل فونز کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے — فائل فوٹو: کیسپرکی

اسرائیل ایرانی فوجی اور جوہری قیادت کی اہم شخصیات کے قتل کی وارداتوں کے لیے موبائل فون ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران میں اہم افراد کو قتل کرنے کے لیے موبائل ٹریکنگ استعمال کرتا ہے، صہیونی ایجنسیوں نے پہلے اسی طریقے سے تہران میں اسمٰعیل ہنیہ کو قتل کیا تھا۔

ایرانی فوج کے زیر انتظام ’فارس‘ نیوز ایجنسی نے پیر کو رپورٹ کیا کہ حماس کے سابق سیاسی رہنما اسمٰعیل ہنیہ کو جولائی 2024 میں تہران میں اسی طرح کی ایک واردات میں شہید کیا گیا تھا، جس کا الزام وسیع پیمانے پر اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اگرچہ موبائل فون بند بھی ہوں، تب بھی وہ افراد کی موجودگی ظاہر کر سکتے ہیں۔

یہ بیان تہران کے اندر سیاسی اور حکومتی عہدیداروں سے موبائل فونز کے استعمال سے باز رہنے کی اپیلوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025