ایرانی پارلیمان نے علی مدنی زادہ کو نیا وزیراقتصادیات منتخب کرلیا
ایرانی پارلیمنٹ نےبھارتی اکثریت سے علی مدنی زادہ کو نیا وزیراقتصادیات منتخب کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نےخراب اقتصادی کارکردگی پرمالیات کے وزیر عبدالناصر ہمتی کا مواخدہ کیا، اور بڑھتے اقتصادی مسائل اورکرنسی کی گرتی قدر پر کو عہدے سے ہٹادیا۔
پارلیمان نے عالی مدنی زادہ کو نیا وزیر اقتصادیات منتخب کرلیا، انہوں نے 246 میں سے 171 ووٹ حاصل کیے، جبکہ 67 پارلیمانی اراکین نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
خیال رہے کہ ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے نئے وزیر اقتصادیات کیلئے علی مدنی زادہ کو نامزد کیا تھا۔
ایران میں وزیر اقتصادیات کی تبدیلی ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب ایران اور اس کے بدترین حریف اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔
ایران کی معیشت طویل عرصے سے شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا کی وسیع پابندیاں ہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
اب یہ معاشی بحران اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران سامنے آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ 13 جون سے سے اب تک، اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان حملوں میں اب تک ایران کے کم از کم 224 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں اعلیٰ فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شامل ہیں۔
ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کر دی، جس میں وزیر اعظم کے دفتر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔











لائیو ٹی وی