ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج ہم ایٹمی طاقت ہیں جب کہ ہم ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کونسی انسانیت ہے، ہم ہمیشہ ایران کےساتھ کھڑے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جس طرح ایران پر حملے کیے، ایسے کسی بھی ملک یا کسی کے گھر پر حملہ کوئی کیسے کرسکتا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کسی کے گھر کو یوں جلایا جائے، کون سے معاشرے میں ایسا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، اور مستقبل میں بھی کھڑے ہیں گے جب کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج ہم ایٹمی طاقت ہیں، پاکستان کی ایٹمی طاقت امن قائم کرنے کے لیے ہے اور دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ مریم نواز اور شہبازشریف کو بہترین بجٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، بجٹ عوامی ریلیف اور ملکی ترقی کی جانب مثبت قدم ہے۔











لائیو ٹی وی