• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت

شائع June 17, 2025
— فوٹو: دی گارجین
— فوٹو: دی گارجین

ایران پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پاکستان سمیت 21 ممالک نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو مسترد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ مسلم ممالک نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت پورے خطے کے امن کے لئے سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہے، مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک بنانے کی ضرورت ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کی این پی ٹی میں شمولیت پر زور دیتے ہیں جب کہ ہر اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہو۔

مسلم ممالک نے ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران کا فوجی ذرائع سے کوئی پائیدار حل ممکن نہیں۔

مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کو یقینی بنانے اور سمندری سلامتی کو یقینی بنایا جائے، ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے پائیدار معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات پو فوری واپسی لازمی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور 1949 کے جینیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں، خطے کے مسائل کے حل کیلئے سفارت کاری، مذاکرات اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری واحد قابل عمل راستہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025