ہم دشمن کو ایک لمحے کیلئے بھی امن میسر نہیں ہونے دیں گے، پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ہم دشمن کو ایک لمحے کے لیے بھی امن اور سکون میسر نہیں ہونے دیں گے۔
مہر نیوز کے مطابق ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب جنرل محمد علی نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ جوابی کارروائی کے بعد دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی زبردست اور تباہ کن طاقت کے ساتھ کی گئی ہے۔
جنرل علی محمد نائینی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ’آپریشن وعدہ صادق تھری‘ کی نویں لہر کا آغاز کردیا ہے جو طلوع فجر تک جاری رہے گا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے فوج کے ساتھ مل کر اسرائیل پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے، تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کیے گئے ہیں جو اسرائیل کے زیر تسلط ہیں۔
اس مشترکہ آپریشن میں ایرانی مسلح افواج نے حیفہ اور تل ابیب کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی، ایرانی حملےکے بعد حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل روک دی گئی۔
جنرل علی محمد نائینی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مشترکہ نوعیت کا ہے، ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے بھی امن میسر نہیں ہونے دیں گے۔ تازہ حملہ تباہ کن طاقت کے ذریعے کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جار ی رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے۔











لائیو ٹی وی