حملے اپنے دفاع میں کیے، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر عامر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں میں کسی تیسرے ملک کے اسرائیل کا ساتھ دینے کے سنگین نتائج ہوں گے جب کہ امریکی ہتھیاروں، انٹیلی جنس اور سیاسی حمایت کے بغیریہ حملے ممکن نہیں ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام لکھے گئے خط میں ایرانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر حملے اپنے دفاع میں کیے، اسرائیل میں ایران نے فوجی اہداف اور اس سے جڑے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے خبردارکیا کہ ایران پر حملوں میں کسی تیسرے ملک کے اسرائیل کا ساتھ دینے کے سنگین نتائج ہوں گے۔
عامر سعید کا کہنا تھا کہ امریکی ہتھیاروں، انٹیلی جنس اور سیاسی حمایت کے بغیریہ حملے ممکن نہیں ہیں، ایران پر اسرائیلی حملوں کی ذمہ داری امریکا پربھی عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے کسی خطرے کا تاثر دینا غلط ہے، یہ بات واضح ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ نہیں کیا اور ایران نےکوئی جنگ شروع نہیں کی۔












لائیو ٹی وی