تہران سے شہریوں کا بڑی تعداد میں انخلا، شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
امریکی صدر کے انتباہ اور اسرائیل کی جانب سے آبادیوں پروحشیانہ میزائل حملوں کے بعد تہران سے شہریوں نے انخلا شروع کردیاہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ شب شہر کی داخلی شاہراہ پر زبرست رش دیکھنے کو ملا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تہران سے مغرب کی طرف جانے والی کرج چالوس شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور تہران جوہری معاہدے پر دستخط نہ کرکے بیوقوفی کررہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے، شہری فوری طور پر تہران خالی کردیں۔











لائیو ٹی وی