• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

خامنہ ای نے شہریوں پر حملے جاری رکھے تو صدام جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

شائع June 17, 2025
— فوٹو: اسرائیلی وزارت دفاع
— فوٹو: اسرائیلی وزارت دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی شہریوں پر میزائل حملے جاری رکھے تو ان کا انجام صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاٹز منگل کو اسرائیلی فوج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی شہریوں پر میزائل داغنے اور جنگی جرائم کے ارتکاب سے باز رہیں، بہتر ہوگا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک کے آمر کا انجام یاد رکھیں، جس نے اسرائیل کے خلاف یہی راستہ اختیار کیا تھا‘۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا اشارہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی جانب تھا جنہیں2003 میں امریکی حملے کے بعد اقتدار سے ہٹادیا گیا تھا، بعدازاں کئی ماہ کی روپوشی کے بعد وہ ایک صحرائی گڑھے میں چھپے ہوئے ملے تھے، بعدازاں انہیں پھانسی دے دی گئی تھی۔

کاٹز نے ایک روز قبل تہران میں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے شہری نظامِ حکومت کے دیگر ادارے بھی اسرائیلی حملوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ’ہم آج بھی تہران میں حکومت اور فوجی اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے ہم نے کل ایران کے پروپیگنڈہ اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے نشریاتی ادارے پر حملہ کیا تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا’میں تہران کے رہائشیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی فارسی زبان میں دی گئی ہدایات کے مطابق ان علاقوں کو خالی کر دیں، تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں’۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025