سوشل میڈیا پر ایرانی پرچم اور سلیوٹ ایموجی پوسٹ کرنے والا اسرائیلی شہری گرفتار
اسرائیل میں استغاثہ کار عرب قصبے کفری کنا کے رہائشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر ایرانی پرچم اور سلیوٹ ایموجی پوسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہفتے کے روز اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق انہیں اس شخص کی پوسٹ کے بارے میں اطلاع ملی تھی، ایک اسٹاک تصویر جس میں ایرانی پرچم دکھایا گیا تھا، ساتھ میں ایک سیلوٹ ایموجی اور ’حمایتی نغمہ‘ پوسٹ کیا گیا تھا۔
ترک ریپر کا متنازع گانا ’الیگل لائف‘ پوسٹ کیا گیا تھا، زیر حراست شخص سے پولیس نے پوچھ گچھ کی، جس پر دہشت گردی کے اقدامات کی حمایت اور ان سے ہمدردی رکھنے کے شبے کا الزام ہے۔
آج استغاثہ کی طرف سے اس کے خلاف اعلامیہ عدالت میں جمع کرایا گیا، اور نزارتھ مجسٹریٹ کورٹ نے اس کی حراست میں توسیع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ استغاثہ چند دنوں میں اس کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی پولیس ہر اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کرے گی، جو دہشت گرد تنظیموں، دشمن ریاستوں یا ان کے اقدامات کی جنگ کے دوران آن لائن یا کسی اور طریقے سے تعریف یا حمایت کرتا ہے، تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پیر کے روز قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے عہد کیا کہ ایران کی اسرائیل پر حملوں پر خوشی کے اظہار کے خلاف پولیس صفر برداشت کی پالیسی اپنائے گی۔












لائیو ٹی وی