مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے ٹاسک فورس بنادی، ترجمان محکمہ خارجہ

شائع June 17, 2025
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایران-اسرائیل تنازع پر پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ٹاسک فورس 24 گھنٹے خدمات انجام دے گی، ہم نے شہریوں کو باخبر رکھنے کے لیے گزشتہ ہفتے تقریباً 30 سیکیورٹی الرٹس جاری کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے عراق اور اسرائیل کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری اپڈیٹ کی ہے، امریکی شہری عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کریں، اسی طرح کچھ بھی ہو جائے امریکی شہری کسی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول کی اجازت نہیں دے سکتے، ہماری ترجیح جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امریکی کاتحفظ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025