ایران نے صوبہ اصفہان میں اسرائیل کا جدید ’ہرمس‘ ڈرون طیارہ مار گرایا

شائع June 18, 2025
— فوٹو: آرٹی، ایکس
— فوٹو: آرٹی، ایکس

ایرانی فوج نے صوبہ اصفہان میں اسرائیل کا جدید ہرمس ڈرون طیارہ بھی مار گرایا ہے، اسرائیلی فوج نے ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی فوج نے گزشتہ رات اس کا ایک جدید ڈرون مار گرایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ایران میں فضائی آپریشن کے دوران اسرائیلی فضائیہ کے ڈرون پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈرون گر کر تباہ ہو گیا، تاہم فوج نے کہا ہے کہ معلومات کے افشا کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025