روس کا امریکا کو ایران کیخلاف اسرائیل کی براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ
روس نے امریکا کو ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو خبردار کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی براہ راست فوجی مدد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید طور پر عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق ریابکوف نے کہا کہ روس امریکا کو ایسی کسی بھی مدد فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے باز رہنے کا انتباہ دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
دوسری جانب، روسی خفیہ ادارے کے سربراہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات نازک ہیں۔
ایران، اسرائیل جنگ پر تازہ ترین صورت حال سے باخبر رہنے کے لیے ڈان کا لائیو بلاگ پڑھیں۔













لائیو ٹی وی