وفاقی کابینہ نے توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دے دی

شائع June 18, 2025
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی کابینہ نے توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دے دی، کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے لے کر گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پلان کے تحت قرض 6 سالوں میں کمرشل بینکوں کو واپس کیا جائے گا، قرض تین مہینوں کا کائیبور بمع 0.9 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر 323 ارب روپے کمرشل بینکوں کو ادائیگی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں (جولائی تا مارچ) کے اختتام پر بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2 ہزار 396 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا، جو یکم جولائی کے بعد سے 2 ارب روپے کے معمولی اضافے کو ظاہر کرتا ہے، لیکن مارچ 2024 کے مقابلے میں تقریباً 398 ارب روپے کم ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق مارچ 2025 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے گردشی قرضوں کے بارے میں پاور ڈویژن کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو واجب الادا رقم تقریباً 33 ارب روپے بڑھ کر ایک ہزار 633 ارب روپے ہوگئی جو یکم جولائی 2024 کو ایک ہزار 600 ارب روپے تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025