ایران پر حملے کے فوری بعد ’اسرائیلی عجائب گھروں نے نوادرات کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا‘
کئی اسرائیلی عجائب گھروں نے ایران پر اسرائیل کے ابتدائی حملے کی خبر کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کیں، اور قیمتی فن پاروں اور نوادرات کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یروشلم کے اسرائیل میوزیم کی ڈائریکٹر سوزین لانڈاؤ نے کان ریڈیو کو انٹرویو میں بتایا کہ ’ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں‘، عجائب گھر کے عملے نے جمعہ کی صبح 3 بجے صہیونی حکومت کی ہدایت کے فوراً بعد حرکت میں آ کر کارروائی کرلی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’7 اکتوبر آخری بار تھا‘، جس کے بعد اسرائیل کی موجودہ جنگ کا آغاز ہوا، ان کا اشارہ 2023 میں حماس کے زیر قیادت حملے کی جانب تھا۔
اگست 2024 میں بھی عجائب گھروں نے اسی طرح کا اقدام کیا تھا، جب اسرائیل تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بعد ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے لیے تیار ہو رہا تھا۔
لانڈاؤ کے مطابق اس بار عجائب گھر کے عملے نے جمعہ کی صبح 3 بجے حکومت کی ہدایت کے فوراً بعد حرکت میں آ کر کارروائی کرلی تھی۔













لائیو ٹی وی