مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

شائع June 18, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی مسافر اور مال بردار ٹرینواں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

پاکستان ریلوے نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور فریٹ ٹرینوں کے کرایے میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مسافر ٹرینوں کے لیے کرایوں میں اضافےکااطلاق 20 جون سے اور مال بردار ٹرینوں کے لیے 23 جون سے ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے 16 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کا ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025