برطانوی وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ’کوبرا وزارتی اجلاس‘ کی صدارت کریں گے

شائع June 18, 2025
سر کیئر اسٹارمر جی 7 اجلاس میں رہنماؤں سے ملاقات کے بعد برطانیہ واپس آ رہے ہیں
—فائل فوٹو:رائٹرز
سر کیئر اسٹارمر جی 7 اجلاس میں رہنماؤں سے ملاقات کے بعد برطانیہ واپس آ رہے ہیں —فائل فوٹو:رائٹرز

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ’کوبرا وزارتی اجلاس‘ کی صدارت کریں گے۔

دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے دوران رہنماؤں سے ملاقات کے بعد برطانیہ واپس آ رہے ہیں، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج دوپہر اسرائیل اور ایران کی صورتحال پر ایک کوبرا وزارتی اجلاس منعقد ہوگا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل میں سفارت خانے کے عملے کے اہلِ خانہ پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔

تاہم، حکومت نے برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قریبی پناہ گاہ کے بارے میں مقامی ہدایات پر عمل کریں، مزید کہا گیا کہ اگر شہری بس یا ٹیکسی جیسے تجارتی ذرائع سے اسرائیل چھوڑنا چاہیں تو اردن کی سرحد پر عملہ موجود ہے۔

ایک برطانوی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود برطانوی شہریوں کے لیے ہمارا اہم پیغام یہ ہے کہ وہ مقامی حکام کی پناہ سے متعلق ہدایات پر عمل کریں اور دفتر خارجہ و دولتِ مشترکہ (ایف سی ڈی او) کے ساتھ اپنی موجودگی کا اندراج کرائیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025