• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

کسی ایرانی عہدیدار نے کبھی وائٹ ہاؤس میں جانے کا نہیں کہا، ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

شائع June 18, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایرانی عہدیدار نے کبھی وائٹ ہاؤس میں جانے کا نہیں کہا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں، میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایران شدید مشکلات میں ہے اور وہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجریزہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ایرانی حکام نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کا کہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے ایکس پر لکھا کہ کسی ایرانی عہدیدار نے کبھی وائٹ ہاؤس میں جانے کا نہیں کہا، اس کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت واحد چیز ایران کے سپریم لیڈر کو ’قتل کرنے‘ کی بزدلانہ دھمکی ہے۔

مزید کہنا تھا کہ ایران دباؤ کے تحت بات چیت نہیں کرتا، دباؤ کے تحت امن کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دے گا اور کسی بھی اقدام کا جواب باہمی اقدامات سے دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025