• KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.9°C

ایران میں انٹرنیٹ کی سہولت عارضی طور پر بند کردی گئی

شائع June 18, 2025
فائل فوٹو: سوشل میڈیا
فائل فوٹو: سوشل میڈیا

ایران نے ملک بھر میں عارضی طور پر انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جب کہ وزارت اطلاعات و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی نے اس اقدام کی وجہ سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت اطلاعات و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ جارح دشمن کی جانب سے قومی مواصلاتی نیٹ ورک کے فوجی مقاصد کے لیے غلط استعمال اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے باعث، مجاز حکام کے فیصلے کے تحت انٹرنیٹ تک رسائی پر عارضی طور پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔’

بیان کے مطابق،’ عوامی مواصلاتی سروسز اور ملکی پلیٹ فارمز تک رسائی دستیاب ہے، اور ایران میں عوام کے لیے خدمات کے معیار کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔’

یہ اقدام نیٹ بلاکس (NetBlocks) کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اس غیر سرکاری تنظیم ، جو انٹرنیٹ گورننس کی نگرانی کرتی ہے، نے کہا کہ ایران اس وقت تقریباً مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا شکار ہے۔

نیٹ بلاکس نے ایک پوسٹ میں کہا کہ لائیو نیٹ ورک ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ایران اس وقت قومی سطح پر تقریباً مکمل انٹرنیٹ بندش کی حالت میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025