• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

اسرائیل کی ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر اور اینٹی ٹینک میزائل بنانے کے مرکز پر بمباری، متعدد زخمی

شائع June 19, 2025
— فوٹو: سی این این
— فوٹو: سی این این
ڈفرین نے کہا کہ اسرائیلی طیارے میزائلوں کے لانچ اور ذخیرہ کرنے کے مقامات پر پرواز کر رہے ہیں
—فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
ڈفرین نے کہا کہ اسرائیلی طیارے میزائلوں کے لانچ اور ذخیرہ کرنے کے مقامات پر پرواز کر رہے ہیں —فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

صہیونی ریاست کی جانب سے ایران کے پولیس ہیڈ کوارٹر اور اینٹی ٹینک میزائل بنانے کے مرکز پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق آج ایک اسرائیلی حملے میں ایران کے نیشنل پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں بتای اگیا کہ ایرانی نیشنل لا انفورسمنٹ کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کے قریب واقع کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی نیوز چینل ’سی این این‘ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی فورسز نے ایران کے ’پبلک سیکیورٹی‘ کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایرانی رژیم کے پبلک سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا ہے، تاہم سی این این اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا جب کہ وزیر دفاع کاٹز نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں۔

قبل ازیں، ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ تہران میں ریڈ کریسنٹ کی ایک تنصیب کے قریب اسرائیلی حملہ ہوا۔

واضح رہے کہ ایران کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ریڈ کریسنٹ کی تنصیب ایک ہی سڑک پر واقع ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے ایران کے مغرب میں بمباری کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے، بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ کے قریب اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے قریب ایران کے ایک اینٹی ٹینک میزائل بنانے کے مرکز کو بمباری کا نشانہ بنایا، جو ایران کی جانب سے حزب اللہ کو سپلائی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران کی جانب سے تیار کردہ سیکڑوں اینٹی ٹینک میزائل لبنان میں حزب اللہ کو منتقل کیے گئے۔

جنگ کے دوران حزب اللہ نے اسرائیل پر سیکڑوں اینٹی ٹینک میزائل داغے، جن کے نتیجے میں متعدد فوجی اور عام شہری ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

آئی ڈی ایف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ مغربی ایران میں فضائی حملوں کی ایک نئی لہر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈفرین نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیارے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے لانچ اور ذخیرہ کرنے کے مقامات پر پرواز کر رہے ہیں، طیارے ان افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ان پہلے سے نشانہ بنائے گئے مقامات پر واپس جا کر اسلحہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ان کے لیے پیغام واضح ہے کہ اگر آپ اس علاقے میں دہشت گردی کی صلاحیتیں بحال کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025