• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کردیے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

شائع June 18, 2025
فائل فوٹو :   ڈان نیوز
فائل فوٹو : ڈان نیوز

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کر دیے ہیں، اور اب غاصب صہیونی آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں بتدریج قریب آتی موت یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے فرار کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا۔

ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف ’ آپریشن وعدہ صادق سوم’ کے بارہویں مرحلے کے آغاز کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین بھر میں اسرائیلی دفاعی نظام کامیابی سے تباہ کر دیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب مقبوضہ علاقوں کی فضائی حدود ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو خوش آمدید کہنے کے لیے کھلی ہیں۔

غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے رہائشیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی افواج مقبوضہ فلسطین پر مسلسل میزائل حملے کرنے والی ہیں۔

پاسداران انقلاب نے اپنے شہید سربراہ حسین سلامی کے اس وعدے کو یاد دلایا جس میں انہوں نے صہیونیوں کے جرائم کے جواب میں ’ دوزخ کے دروازے کھولنے’ کی دھمکی دی تھی۔

پاسداران انقالاب کے بیان میں کہا گیا کہ ’ یقین رکھیں کہ سائرن کی آواز ایک لمحے کے لیے بھی بند نہیں ہوگی۔’

انہوں نے مزید کہا کہ اب صہیونیوں کو پناہ گاہوں میں بتدریج قریب آتی موت یا جلد از جلد مقبوضہ علاقوں سے فرار کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025