سینئر امریکی حکام آئندہ دنوں میں ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کررہے ہیں، بلومبرگ
بلومبرگ نیوز کا کہنا ہے کہ سینئر امریکی حکام آئندہ دنوں میں ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں معاملے سے آگاہ متعلقہ افراد کے حوالے سے کہاہے کہ صورتحال تاحال بدل رہی ہے اور اس میں تبدیلی ممکن ہے، بعض افراد نے ہفتے کے اختتام پر ممکنہ حملے کے منصوبوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔
بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے اسرائیل کی مہم میں شامل ہونے کا کوئی فیصلہ کیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کر سکتا ہوں، اور ہوسکتا ہے میں نہ بھی کروں، میرا مطلب ہے، کسی کو نہیں معلوم کہ میں کیا کرنے والا ہوں‘۔












لائیو ٹی وی