اسرائیلی فوج نے آج صبح ایران کے اوراک ہیوی واٹر ری ایکٹر پر حملے کی ویڈیو جاری کردی
اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کی صبح ایران کے اوراک ہیوی واٹر ری ایکٹر پر کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ ری ایکٹر جزوی طور پر تعمیر شدہ تھا، اور ایران نے آئی اے ای اے کو مطلع کیا تھا کہ وہ اس سہولت کو اگلے سال آپریشنل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’یہ حملہ اس جزو کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جو پلوٹونیم کی پیداوار کے لیے استعمال ہونا تھا، تاکہ ری ایکٹر کو دوبارہ بحال کرنے اور اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے آج جمعرات کو چھٹے روز میں داخل ہوگئے ہیں۔
تہران کی جانب سے مسلسل صہیونی دشمن کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، بیلسٹک میزائلوں سے جوابی کارروائی کے دوران اسرائیل کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔












لائیو ٹی وی