ایران پر امریکا کے حملے میں شمولیت غیر قانونی ہو سکتی ہے، برطانوی اٹارنی جنرل

شائع June 19, 2025
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے دوران برطانوی اٹارنی جنرل کے مشورے کو اہم قرار دیا جارہا ہے
—فائل فوٹو: اسکائی نیوز
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے دوران برطانوی اٹارنی جنرل کے مشورے کو اہم قرار دیا جارہا ہے —فائل فوٹو: اسکائی نیوز

سر کیئر اسٹارمر کو برطانوی اٹارنی جنرل لارڈ رچرڈ ہرمیر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکا کے حملے میں برطانیہ کی شمولیت غیر قانونی ہو سکتی ہے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق اٹارنی جنرل سے منسوب مشورے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ برطانیہ کو اپنی شمولیت کو صرف اپنے اتحادیوں کے دفاع تک محدود رکھنا ہوگا۔

گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کوبرا وزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں امریکا کی قیادت میں حملے میں شمولیت کے اختیارات پر بات چیت کی گئی تھی، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ اسرائیل کی جنگ میں شامل ہونے والے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی صلاحیتیں خلیج میں فضائی اور بحری لاجسٹک مدد فراہم کرنے سے لے کر اسرائیل کو نشانہ بنانے والے ڈرونز کو مار گرانے یا آبدوزوں سے ایران پر میزائل داغنے تک پھیلی ہوئی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے دوران برطانوی اٹارنی جنرل رچررڈ ہرمیر سے منسوب مشورے کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025