• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

نادیہ خان ڈراما ’پرورش‘ کے جذباتی منظر پر آبدیدہ ہوگئیں

شائع June 19, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان ڈراما سیریل ’پرورش‘ کے ایک منظر پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے منظر کو حقیقت سے قریب اور اداکاری کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ’24 نیوز‘ کے پروگرام ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں ڈراما سیریل ’پرورش‘ کے ایک جذباتی منظر کی تعریف کی۔

ڈراما سیریل ’پرورش‘ اے آر وائی پر نشر کیا جا رہا ہے، جس کی کہانی نوجوان بچوں کے مسائل اور والدین کو درپیش چیلنجز کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے میں عینا آصف یعنی مایا کے والد زبردستی بیٹی کی منگنی اپنی مرضی سے کر دیتے ہیں، لیکن بیٹی کا منگیتر اچھے کردار کا نہیں ہوتا، وہ اسے ڈراتا دھمکاتا ہے اور بعدازاں اپنے ہونے والے سسر کو اُن کی بیٹی کے بارے میں غلط کہانی سنا کر اُن کی نظروں سے گرانے کی کوشش کرتا ہے۔

اسی تناظر میں ڈرامے کی 19 ویں قسط میں والد غصے میں آکر گھر پہنچتے ہیں اور بیٹی کو تھپڑ مار دیتے ہیں، جس پر مایا کی والدہ بیٹی کے حق میں کھڑی ہو جاتی ہیں اور شوہر کو سمجھاتی ہیں کہ بیٹی پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے سچائی جاننا ضروری تھا۔

نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں مذکورہ منظر کی تعریف کرتے ہوئے اس کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور کہا کہ انہوں نے اتنا جذباتی منظر آج تک پاکستانی ڈراموں میں نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں ماؤں کی اپنی اولاد سے محبت کے مناظر دکھائے جائیں اور اس ڈرامے میں یہ پہلو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا، جو قابلِ تعریف ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ ڈرامے کا یہ منظر حقیقت کے بہت قریب تھا، کیونکہ ایسا کئی گھروں میں ہوتا ہے، جب لڑکیوں کو معمولی بات پر تھپڑ مار دیا جاتا ہے، انہیں خوشی ہوئی کہ معاشرے کی اس تلخ حقیقت کو ڈرامے کے ذریعے سب کے سامنے لایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025