ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
حسین ترین نے انسٹاگرام پر ربیکا خان کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں 25 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
ویڈیو میں ربیکا خان اور حسین ترین کو ایک گاڑی کے اوپر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جب گاڑی آگے بڑھتی ہے تو سڑک پر اُن کی شادی کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آتی ہے۔
ربیکا خان نے بھی انسٹاگرام پر شادی کی تاریخ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اس کے بعد ربیکا خان کو شادی سے قبل کی تقریبات میں اپنے خاندان کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔