• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

آج داغے گئے ایک ایرانی میزائل کیساتھ وارہیڈز یا کلسٹر بم بھی شامل تھا، اسرائیلی فوج

شائع June 19, 2025
اسرائیلی فوج نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ ایرانی میزائل کیساتھ وار ہیڈ یا کلسٹر بم بھی تھے
—فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
اسرائیلی فوج نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ ایرانی میزائل کیساتھ وار ہیڈ یا کلسٹر بم بھی تھے —فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

اسرائیل کی مسلح افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہو اہے کہ جمعرات کی صبح (19 جون کو) ایران کی جانب سے داغا گیا کم از کم ایک میزائل متعدد گولا بارود (وار ہیڈز) یا کلسٹر بم کی قسم کا حامل تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس ملٹی پل انڈیپینڈنٹلی ٹارگیٹیبل ری انٹری وہیکلز (ایم آئی آر وی) بیلسٹک میزائل موجود ہیں، نیز دیگر ایسے میزائل بھی ہیں جن میں ذیلی گولا بارود (submunitions) شامل ہوتا ہے، جو ایک ہی میزائل کو کئی اہداف پر حملہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

معاملے کی تحقیقات کے مطابق ایران نے جمعرات کو اسرائیل پر کیے گئے حملوں میں کلسٹر بم وار ہیڈز استعمال کیے، جن کے ساتھ چھوٹے دھماکا خیز مواد منسلک تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، زمین سے تقریباً 7 کلومیٹر کی بلندی پر میزائل کئی چھوٹے بموں میں تقسیم ہو جاتا ہے، اور ان میں سے ہر ایک کا اثر 8 کلومیٹر کے دائرے میں ہوتا ہے۔

ہر چھوٹا بم تقریباً 2 کلوگرام دھماکا خیز مواد لے کر جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025