پی ٹی اے کا موبائل فون صارفین کو 2 جی بی ڈیٹا اور 200 منٹ مفت فراہم کرنے کا اعلان

شائع June 19, 2025
فائل فوٹو: کری ایٹیو کامنز
فائل فوٹو: کری ایٹیو کامنز

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ ہوگئی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے کل مفت ڈیٹا پیکیج دینے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 20 کروڑ کی سطح عبور کرنے پر تمام صارفین کو پیکج دیا جارہا ہے، کل 24 گھنٹے کے لیے ہر صارف کو 2 جی بی ڈیٹا مفت فراہم کیا جائے گااور 200 آن نیٹ منٹ بھی بالکل مفت مہیا کیے جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق ملک میں 80.30 فیصد علاقوں موبائل سروس کی سہولت موجود ہے، براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ اور فکسڈ ٹیلی فون سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے واضح کیا کہ پاکستان میں ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کو در پیش چیلنجز کا علم ہے، اسپیکٹرم کی نیلامی کو وقت پر کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی کی بنیاد ہی کنیکٹوٹی ہے، انھوں نے متعدد جامعات میں مفت وائی فائی کی سروسز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کو یہ آفر حاصل کرنے کے لیے #2200* ڈائل کرنا ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025