• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

ایران میں خامنہ ای سمیت اب کوئی محفوظ نہیں، اس پر میڈیا میں بات نہیں کرنا چاہتا، نیتن یاہو

شائع June 19, 2025
نیتن یاہو نے ہسپتال کے دورے میں کہا کہ آپریشن کے خاتمے پر اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا
—فوٹو:جی پی او
نیتن یاہو نے ہسپتال کے دورے میں کہا کہ آپریشن کے خاتمے پر اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا —فوٹو:جی پی او

ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیر شیبہ کے سورکا میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر ممکنہ حملے کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار کر دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اب ایران میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، تمام آپشن کھلے ہیں، اس بارے میں میڈیا میں بات کرنا بہتر نہیں ہے۔

اس کے برعکس، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کھلے عام خامنہ ای کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ میں امریکا کی شمولیت صدر ٹرمپ کا فیصلہ ہے، ’وہ امریکا کے لیے جو بہتر ہوگا وہی کریں گے، اور میں اسرائیل کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کروں گا‘، امریکی صدر ’کھیل کو سمجھتے ہیں‘۔

نیتن یاہو نے زور دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل اکیلے پوری کارروائی انجام دے سکتا ہے، اس آپریشن کے اختتام پر نہ اسرائیل پر جوہری خطرہ ہوگا اور نہ بیلسٹک میزائل کا خطرہ۔

اپنے سیاسی مخالفین کی تنقید کو دعوت دینے والے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہم سب اس جنگ میں ذاتی قیمت ادا کر رہے ہیں، اور یہ میرے خاندان کو بھی متاثر کر چکی ہے، میرے بیٹے نے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025