• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

اسرائیلی ہیکرز نے ایرانی کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے 9 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم چرالی

شائع June 19, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

بلاک چین اینالٹکس کمپنیوں کے مطابق اسرائیل سے روابط رکھنے والے ہیکرز نے ایران کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’نوبیتکس‘ سے 9 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم چرالی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ نے مبینہ طور پر کمپنی کا مکمل سورس کوڈ لیک کر دیا، گروپ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’نوبیتکس‘ میں بچا ہوا تمام سرمایہ اب مکمل طور پر عوامی ہو چکا ہے۔

بلاک چین اینالٹکس فرم ایلیپٹک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ چوری شدہ رقم ان والٹس میں منتقل کی گئی جن پر ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف پیغامات درج تھے۔

اس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر مالی مفاد کے لیے نہیں کیا گیا، کیوں کہ ہیکرز نے جو رقم ان والٹس میں منتقل کی، وہ دراصل ’جلادی گئی‘ تاکہ نوبیتکس کو ایک سیاسی پیغام دیا جا سکے۔

ہیکرز کے گروپ گونجشک درندہ (فارسی میں اس کا مطلب ’شکاری چڑیا‘ ہے) نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ نوبیتکس نے ایرانی حکومت کو مغربی پابندیوں سے بچانے، اس کے جوہری پروگرام میں مدد دینے، اور جنگجوؤں کو رقم منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔

نوبیتکس نے بظاہر اس حملے کی تصدیق کی ہے، اس کی ایپ اور ویب سائٹ بند ہیں، جب کہ کمپنی نے ایکس پر بتایا کہ وہ اپنے سسٹمز تک ’غیر مجاز رسائی‘ کا جائزہ لے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025