ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری کی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا
الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر نے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کی منظوری دے دی ہے، لیکن حتمی اجازت اس امید پر مؤخر کر دی کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ وال اسٹریٹ جرنل کو میرے ایران سے متعلق خیالات کا کوئی اندازہ نہیں ہے !۔
یاد رہے کہ بدھ کی شب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے، تاہم حتمی حکم روکا ہوا ہے، وہ فیصلے سے قبل ایران کو دی گئی پیشکش پر جواب کے منتظر ہیں۔
’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی اور حملے سے متعلق اعلیٰ عہدے داروں کو بھی بتادیا ہے۔
تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ حتمی حملے کا حکم اس وقت تک مؤخر کر رہے ہیں جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ آیا ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوتا ہے یا نہیں، اور وہ اس حوالے سے اپنی پیشکش پر ایران کے جواب کے منتظر ہیں۔













لائیو ٹی وی