عالمی ادارہ صحت کی اسرائیل اور ایران میں صحت کے مراکز پر حملوں کی شدید مذمت

شائع June 19, 2025
ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسز نے کہا کہ بہترین دوا ’امن‘ ہے —فائل فوٹو: فیس بک
ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسز نے کہا کہ بہترین دوا ’امن‘ ہے —فائل فوٹو: فیس بک

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے اسرائیل اور ایران میں صحت کے مراکز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسز نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اب تک صحت کی سہولتوں پر ہونے والے حملوں کی رپورٹس انتہائی خوفناک ہیں۔

انہوں نے آج صبح اسرائیل کے سوروکا ہسپتال پر حملے اور تہران میں ایرانی ریڈ کریسنٹ کے طبی عملے کی اموات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحت کے مراکز، طبی عملے اور مریضوں کا ہر وقت تحفظ کیا جائے، بہترین دوا ’امن‘ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے تہران نے ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا، اور اس دوران متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے، ملبے تلے دبے شہریوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی کرنا پڑا۔

اسی طرح جمعرات کی صبح اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ کے 7 ویں روز ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے اثرات سوروکا ہسپتال تک بھی پہنچے، جہاں کافی لوگ زخمی ہوئے، اور عمارت کو بھی نقصان ہوا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ ہسپتال پر حملہ نہیں کیا، بلکہ قریبی عمارت کو نشانہ بنایا تھا، میزائل کے اثرات قریبی علاقے تک محسوس کیے گئے، انہی اثرات کی زد میں سوروکا ہسپتال بھی آگیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025