ایران کے پاس اب بھی جدید میزائل موجود ہیں، اسرائیلی انٹیلی جنس

شائع June 19, 2025
فائل فوٹو: اسکرین گریب
فائل فوٹو: اسکرین گریب

اسرائیلی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی جدید میزائل موجود ہیں، آئرن ڈوم پچھلے 24 گھنٹوں میں داغے گئے صرف 65 فیصد میزائلوں کو روک سکا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے صرف 65 فیصد کو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام نے روکا، جبکہ ایک روز قبل یہ شرح تقریباً 90 فیصد تھی۔

سابق اعلیٰ سطحی اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار نے ، جو اب بھی روزانہ کی بنیاد پر حکومتی بریفنگز وصول کرتے ہیں، نے کہا کہ’ ایران کے پاس اب بھی انتہائی جدید میزائل موجود ہیں، اور وہ ان کا استعمال کر رہا ہے۔’

انٹیلی جنس اہلکار، جو معلومات کی حساسیت کے باعث عوامی طور پر بات کرنے کے مجاز نہیں، نے کہا کہ ایران کی جانب سے گزشتہ دنوں داغے گئے تیز رفتار میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے تیاری کا کم وقت مل رہا ہے۔

انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا تھا،’ کل تک ہمیں میزائل گرنے سے تقریباً 10 سے 11 منٹ پہلے ابتدائی وارننگ ملتی تھی، لیکن آج صبح، یہ وقت صرف چھ یا سات منٹ تھا، اس کا مطلب ہے کہ یہ میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں شاید کہیں زیادہ تیز رفتار تھے۔’

اس نےمزید کہا کہ’ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایرانیوں کے پاس حملے کے آخری مرحلے کے لیے ایک نیویگیشن سسٹم موجود ہے جو ان کی مدد کرتا ہے کہ وہ انتہائی درستگی کے ساتھ ان اہداف کو نشانہ بنائیں جنہیں وہ چاہتے ہیں۔’

خطے میں ایرانی سرگرمیوں پر نظر رکھنےو الے ایک مبصر نے این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اگرچہ اسرائیل کے پچھلے ہفتے کے اچانک حملے میں قیادت کی سطح پر بھاری نقصانات اٹھائے ہیں، تاہم اس کے پاس اب بھی ایسے میزائلوں کا ذخیرہ موجود ہے جو اسے طویل عرصے تک جوابی حملے جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اسرائیل اور خطے میں یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ایران کی جوابی صلاحیت ختم ہو چکی ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025