آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا
آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا، فیصلہ تہران میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے ایران میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور تمام آسٹریلوی حکام کو ایران سے روانہ ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پینی وونگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے سفیر خطے میں موجود رہیں گے تاکہ حکومت کے بحران سے متعلق ردعمل میں معاونت کر سکیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم ان آسٹریلوی شہریوں کی مدد کے لیے منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں جو ایران سے نکلنا چاہتے ہیں، اور ہم دیگر شراکت دار ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں۔













لائیو ٹی وی