اسرائیلی فوج کا ایرانی میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف

شائع June 20, 2025
— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ آج صبح بیرشیبہ پر ایران کے حملے میں ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے روکا نہیں جا سکا اور کئی رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب گرا، جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو میزائل روکنے میں ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025