اسرائیل کو توقع نہیں تھی ایران اس قدر فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کریگا، صدر وینزویلا

شائع June 20, 2025
— فائل فوٹو: سی این این
— فائل فوٹو: سی این این

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو توقع نہیں تھی کہ ایران جوابی کارروائی میں اس قدر فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا، ایرانی میڈیا آؤٹ لیٹ پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مادورو نے ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب جان چکی ہے کہ ایران نے صہیونی حکومت پر فوجی برتری حاصل کر لی ہے، اسی فوجی شکست کے باعث صہیونی دہشت گردانہ حملوں اور اعلیٰ ایرانی حکام کے خلاف دھمکیوں پر اتر آئے ہیں’۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں مادورو نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو ’اکیسویں صدی کا ہٹلر‘ قرار دیا تھا اور ایران سمیت دیگر ممالک کے خلاف ان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کی تھی۔

انہوں نے چین، روس، ترکی، خلیجی تعاون کونسل، عالمی جنوب کی تمام حکومتوں اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ صیہونی حکومت کی ”پاگل پن“ پر مبنی جارحیت کو فوری طور پر روکیں۔

نکولس مادورو نے اس بات پر زور دیا کہ جن کے پاس سیاسی اور عسکری طاقت ہے، انہیں فوراً امن کے قیام کے لیے کام کرنا چاہیے اور صیہونی حکومت کی ایرانی عوام کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو بند کروانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025