برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ واپس بلالیا
ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے مابین جاری جنگ کے دوران برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔
برطانوی روز نامے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ’ سیکیورٹی صورتحال’ کے پیش نظر عارضی طور پر اپنا سفارتی عملہ ایران سے واپس بلا لیا ہے۔
برطانوی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث، ہم نے احتیاطی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اپنے برطانوی عملے کو عارضی طور پر ایران سے واپس بلا لیں، ہمارا سفارتخانہ ریموٹ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے گا۔’
قبل ازیں اسی ہفتے، برطانیہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات کے پیش نظر اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کے عملے کے اہلِ خانہ کو بھی واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔












لائیو ٹی وی