ایران کے بوشہر پلانٹ پر حملہ جوہری تباہی کا سبب بن سکتا ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے بوشہر پلانٹ پر حملہ جوہری تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافائل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے جنوبی جوہری پلانٹ بوشہر پر حملہ خطے میں ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
رافائل گروسی نے مزید کہا کہ اب تک اس تنازع میں تابکاری کا اخراج رپورٹ نہیں ہوا،
رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ’ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران خطے کے ممالک نے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے’
انہوں نےکہا کہ میں بالکل واضح طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر بوشہر کے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کیا گیا اور وہ براہ راست نشانہ بنا، تو اس سے تابکاری کا شدید اخراج ہوگا، جو ایک سنگین صورتحال پیدا کرے گا۔













لائیو ٹی وی