ایران پر حملے نہیں روکے جائیں گے، اسرائیلی سفیر
اسرائیلی سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران پر حملے نہیں روکے جائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ ایران کےخلاف حملے نہیں روکے جائیں گے۔
اسرائیلی سفیر نے دوران اجلاس مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے ایٹمی خطرے کو ختم کیے بغیر اپنے حملے بند نہیں کرے گا۔
اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے کہا کہ، ہم نہیں رکیں گے جب تک ایران کا ایٹمی خطرہ ختم نہیں ہو جاتا، جب تک اس کی جنگی مشین غیر مسلح نہیں ہو جاتی، جب تک ہمارے لوگ اور آپ کے لوگ محفوظ نہیں ہو جاتے، ہم باز نہیں آئیں گے۔’
ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر، امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بظاہر اعلان کیا ہے کہ وہ یہ حملے جب تک چاہے گا، جاری رکھے گا۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ہمیں اس مستند رپورٹ پر تشویش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھی اس جنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔













لائیو ٹی وی