ایران کے ساتھ مزید بات چیت کیلئے تیار ہیں، یورپی وزرائے خارجہ

شائع June 20, 2025 اپ ڈیٹ June 21, 2025
— فوٹو:  رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

برطانیہ، فرانس اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یورپی وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتی راستہ بحال کرنے کی کوششوں کے بعد مزید بات چیت کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے۔

آج جنیوا میں تین گھنٹے کی بات چیت کے بعد، فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کے وزرا نے مختصر بیانات جاری کیے۔

اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ یورپی وزرا نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر جاری تعطل کا حل تلاش کرنے کے لیے سفارت کاری جاری رکھے۔

جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفل نے اپنے برطانوی، فرانسیسی اور یورپی یونین کے ہم منصبوں کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک بیان میں کہا، ’ آج کا اچھا نتیجہ یہ ہے کہ ہم اس تاثر کے ساتھ کمرے سے نکل رہے ہیں کہ ایران ان سوالات پر مزید بات چیت کے لیے تیار ہے۔’

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ’ہم ایران کے ساتھ جاری بات چیت اور مذاکرات کو جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں، اور ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے۔‘

فرانسیسی وزیر خارجہ جین-نوئل بیروٹ نے کہا کہ ’ایران کے جوہری مسئلے کا کوئی حتمی حل فوجی ذرائع سے نہیں ہو سکتا۔‘

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025