اسرائیلی حملوں کے درمیان، شمالی ایران میں 5.1 شدت کا زلزلہ

شائع June 21, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے جاری ہے، جبکہ شمالی ایران میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ شہر سمنان سے تقریباً 37 کلومیٹر جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025