اسرائیل کے حملے، ایک ہفتے میں سیکڑوں امریکی شہری ایران چھوڑ گئے

شائع June 21, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی محکمہ خارجہ کی کیبل میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں امریکی شہریوں نے ایران چھوڑ دیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی طرف سے دیکھی جانے والی محکمہ خارجہ کی اندرونی کیبل کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سیکڑوں امریکی شہری زمینی راستے استعمال کرتے ہوئے ایران سے روانہ ہو چکے ہیں۔

کیبل میں کہا گیا ہے کہ بہت سے شہری بغیر کسی پریشانی کے روانہ ہوئے، ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ’متعدد’ شہریوں کو ملک چھوڑنے کی کوشش کے دوران ’تاخیر اور ہراسانی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔

کیبل میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ ایک نامعلوم خاندان نے اطلاع دی تھی کہ ایران چھوڑنے کی کوشش کرنے والے دو امریکی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں جبکہ واشنگٹن کے ایران-اسرائیل جنگ میں جلد براہ راست ملوث ہونے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کیبل کی اطلاع سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے دی تھی۔

دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کے میمو کے مطابق امریکا نے جمعہ کو اسرائیل میں امریکی سفارت خانے سے 79 عملے اور ان کے خاندان کے افراد کا انخلا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025