صوابی: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، وزیراعظم کا اظہارِ مذمت

شائع June 21, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کے تھانہ آئی ڈی ایس کی حدود میں ہوٹل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ہوٹل میں کھانا کھاتے وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جمال الدین اور ڈرائیور زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں، تفتیش کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ پر اظہار مذمت اور شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات حکم دے دیا۔ انہوں نے فائرنگ میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پولیس کے افسران و جوان دہشت گردی کی جنگ میں وطن عزیز کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، انہیں اور پوری قوم کو پولیس کے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025